قومی اسمبلی میں بلاول کی پہلی تقریر دھماکہ خیز تھی،بیلم حسنین

قومی اسمبلی میں بلاول کی پہلی تقریر دھماکہ خیز تھی،بیلم حسنین

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(لیڈی رپورٹر)قومی ایشو ز پر کام ہونا چاہئے۔قومی اسمبلی میں بلاول کی پہلی تقریر دھماکہ خیز تھی۔ان خیالات کا اظہار پیپلزپارٹی کی مرکزی رہنماء بیگم بیلم حسنین نے میڈیا نمائندوں سے گفتگو کرتے ہو ئے کیا۔انہوں نے کہا کہ چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری کی تقریر قابل تعریف تھی ۔ تما م پارٹی رہنماؤں سمیت کارکنوں نے بلاول بھٹو زرداری کے جذبات کو سراہا ہے۔


اور مخالفین نے بھی ان کے موقع کی تائید کی ہے ۔بلاول بھٹو زرداری مثبت ذہن کے مالک ہیں اور وہ ملک کی ترقی و خوشحالی کیلئے اہم کردار ادا کریں گے ۔قومی اسمبلی میں ان کی تقریر دھماکہ خیز تھی اور وہ قومی ایشوپربات کرنا چاہتے ہیں ان موقع ملنا چاہیے۔