عید قربان کی چھٹیوں میں ڈینگی کے خلاف مہم جاری رکھنے کی ہدایت

عید قربان کی چھٹیوں میں ڈینگی کے خلاف مہم جاری رکھنے کی ہدایت

لاہور(ایجوکیشن رپورٹر)محکمہ تعلیم سکول ایجوکیشن نے عید قربان کی چھٹیوں میں ڈینگی کے خلاف مہم جاری رکھنے کی ہدایت کر دی ، محکمہ تعلیم سکول ایجوکیشن نے تمام سی ای اوز کو مراسلہ جاری کر دیا۔مراسلے میں سی ای اوز کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ عید قربان کی چھٹیوں میں سکولوں میں بارش کے پانی کو نکالنے کا انتظامکرنے کے ساتھ ساتھ سکولوں میں صفائی کا خاطر خواہ انتظام کریں ڈائریکٹر مانیٹرنگ پنجاب رانا عبدالقیوم نیکہا ہے کہ تمام سی ای اوز کو ڈینگی کو روکنے کیلئے بنائے گئے ایس او پیز پہلے ہی بھجوا دئیے گئے ہیں۔

اس لئے عید قربان کی چھٹیوں میں اینٹی ڈینگی کے لئے بنائے گئے ایس او پیز پر عمل کیا جائے۔انہوں نے کہا کہ سکول سربراہان کو ہدایات دی گئی ہیں کہ وہ ڈینگی کے خاتمے کے حوالے سے کی جانے والی تمام سرگرمیاں سکول انفارمیشن سسٹم پر اپ لوڈکریں۔

مزید : میٹروپولیٹن 4