عید الاضحیٰ پر گوشت ضرور کھائیں مگر احتیاط کے ساتھ،ڈاکٹر زبیر قریشی

عید الاضحیٰ پر گوشت ضرور کھائیں مگر احتیاط کے ساتھ،ڈاکٹر زبیر قریشی
عید الاضحیٰ پر گوشت ضرور کھائیں مگر احتیاط کے ساتھ،ڈاکٹر زبیر قریشی

روزنامہ پاکستان کی اینڈرائیڈ موبائل ایپ ڈاؤن لوڈ کرنے کے لیے یہاں کلک کریں۔

لاہور(پ ر)عید الاضحٰی وہ موقع ہوتا ہے جب دنیا بھر میں مسلمان سنت ابراہمی پر عمل کرتے ہوئے اللہ کے نام پر جانوروں کی قربانی دیتے ہیں۔اس موقع پر بسیار خوری اور دوسری بد احتیاطوں کی وجہ سے اکثر اوقات شہریوں کومختلف طبی مسائل کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔سوسائٹی آف ہومیوپیتھس۔پاکستان کے صدر ڈاکٹر محمد زبیر قریشی نے چند احتیاطی تدابیر بتائیں ہیں جن پر عمل کر کے ان مسائل پر قابو جاسکتا ہے۔گوشت کھانے میں اعتدال پسندی کو مدنظر رکھا جائے۔گوشت کاٹتے وقت ہاتھوں پر پلاسٹک کے دستانے ضرور چڑھائیں۔زیادہ گوشت کھانے سے معدے میں تیزابیت ہو سکتی ہے جو ذیابیطس، بلڈ پریشر، جگر، دل، اور ہیپاٹائٹس کے مریضوں کے لیے پریشانی کا باعث ہو سکتا ہے۔مصالحے دار غذا کے ساتھ کولا مشروبات کا استعمال زیادہ خطرناک ہوتا ہے۔ یورک ایسڈ کے زیادتی کے شکارمریضوں کو خاص طور پر گائے کے گوشت سے احتیاط کرنی چاہے۔گوشت کو اچھی طرح پکا کر کھائیں۔ باربی کیو بناتے وقت گوشت کو زیادہ جلائیں مت کیونکہ اس طرح خطرناک کیمکل پیدا ہونے کا خدشہ بڑھ جاتا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ خدا انخواستہ اگر بدہضمی وغیرہ کی شکایت ہو جائے تو ہومیوپیتھک علاج اس سلسلہ میں فوری کارگر ثابت ہوتا ہے۔

مزید : میٹروپولیٹن 4