سعودی عرب کے مثالی حج انتظامات قابل تعریف ہیں، عبدالخبیر آزاد

سعودی عرب کے مثالی حج انتظامات قابل تعریف ہیں، عبدالخبیر آزاد

لاہور(ایجوکیشن رپورٹر) خطیب امام بادشاہی مسجد لاہوروچیئر مین مجلس علماء پاکستان مولانا سید عبد الخبیر آزادنے میدان عرفات مکہ مکرمہ سے ٹیلیفون پربات چیت کرتے ہوئے کہاکہ امسال ڈاکٹر الشیخ حسین بن عبد العزیز آل شیخ نے خطبہ حج دیا جس میں توحید اخلاق حسنہ ارکان اسلام و حدت امہ اور فریضہ حج کے بارے میں ارشاد فرمایا ، اورخطبہ حجۃ الوداع پر بھی روشنی ڈالی ،اور کہا کہ یہ وہ زرین اصول ہیں کہ جن پر ہم عمل پیرا ہوکر آگے بڑھنا ہے ،لاکھوں حجاج کرام نے میدان عرفات میں حج کی سعادت حاصل کی اورحجاج کرام اللہ تعالیٰ کے حضور دھاڑیں مار کر توبہ کررہے تھے ، پاکستان کے استحکام اورسلامتی کیلئے بھی دعا کی گئی ۔ منیٰ مزدلفہ عرفات میں بھی ملک پاکستان کی سلامتی وحدت امہ اور تعمیر و ترقی کیلئے حجاج کرام دعائیں کر رہے ہیں ۔مولانا سید عبد الخبیر آزاد نے سعودی عرب کے مثالی حج انتظامات کو سراہتے ہوئے کہ کہ ہم صاحب السموء خادم الحرمین الشریفین ملک سلمان بن عبد العزیز،کراؤن پرنس ولی العہد الامیرمحمد بن سلمان حفظہ ا للہ کا شکریہ ادا کرتے ہیں اور سعودی عرب کے سفیر برائے پاکستان الشیخ نواف بن سعید المالکی کا بھی پاکستان میں حجاج کرام کی بہترین خدمات پر انہیں خراج تحسین پیش کرتے ہیں اور ان کا شکریہ ادا کرتے ہیں،وزارت حج کی طرف سے مثالی اقدامات پر حکومت پاکستان اور وزارت حج و مذہبی امور کو ہدیہ تبریک پیش کرتے ہیں ۔

مزید : میٹروپولیٹن 4