مارکیٹ کمیٹیوں کے افسروں کے غیر فعال ہونے سے گرانفروشی دھڑلے سے جاری

مارکیٹ کمیٹیوں کے افسروں کے غیر فعال ہونے سے گرانفروشی دھڑلے سے جاری

لاہور (سٹی رپورٹر) عیدالااضحی کی آمد میں جب ایک روز باقی رہ گیا ہے صوبائی دارلحکومت لاہور میں سبزیوں کی قیمتوں میں مزید اضافہ کر دیا گیا ہے۔ ضلعی انتظامیہ پرائس کنٹرول مجسٹریٹوں اور مارکیٹ کمیٹیوں کے افسروں اور اہلکاروں کے غیر فعال ہونے کی وجہ سے شہر کے مختلف علاقوں میں سبزی فروش شہریوں سے منہ مانگے دام وصول کرنے میں مصروف ہیں۔

گزشتہ روز تمام سبزیوں کی قیمتوں میں 20 سے 30 روپے فی کلو کا اضافہ دیکھنے میں آیا۔ جس کے نتیجے میں ٹماٹر کی قیمت 120 روپے سے 150 روپے فی کلو، سبز مرچ 150 روپے فی کلو، لہسن اور ادرک 220 روپے فی کلو اور لیموں 120 روپے فی کلو فروخت کیا جاتا رہا۔

گرانفرشی

مزید : میٹروپولیٹن 4