عمران خان کا وزیراعظم بننا ملک کے پسماندہ طبقے کی کامیابی ہے،ثوبیہ کمال
لاہور ( لیڈی رپو ٹر ) تحریک انصاف کی رکن قومی اسمبلی ثوبیہ کمال نے کہاہے کہ عمران خان کا وزیراعظم بننا ملک کے پسماندہ طبقے کی کامیابی ہے۔ نئے پاکستان میں سب کو برابر کے حقوق اور انصاف ملے گا۔ ملک ترقی کرے گا۔ غربت ختم اور خوشحالی آئے گی۔ ہماری جماعت عوام کی امنگوں پر پورا اترے گی۔ ملک کو قرضوں کے بوجھ‘ بجلی بحران سے نجال دلائیں گے۔ انہوں نے کہاکہ بیرون ملک پاکستانیوں کو ووٹ کا حق عمران خان کی کوششوں سے ملا ہے۔ بیرون ملک مقیم پاکستانی تحریک انصاف کی آواز پر بھرپور ساتھ دیں گے۔عوامی مسائل اتنے بڑے ہیں کہ کوئی ایک شخص اس کو حل نہیں کر سکتا.۔
ہم سب نے ملک حل کرنا ہیصوبے میں مثالی کارکردگی سامنے آئے گی تحریک انصاف اقتدار میں آ گئی ہے ہم نے قوم سے جو وعدے کیے ہیں. ایک ایک وعدے پر عمل کریں گے،ہ ماضی میں عوام کے ووٹوں سے منتخب ہو کر آنے والے حکمرانوں نے صرف عوام کا استحصال کیا لیکن پی ٹی آئی اس روایت کو ہمیشہ ہمیشہ کیلئے ختم کر دے گی۔