شام میں ایغور جنگجوں کی حتمی تعداد معلوم نہیں، چینی حکومت

شام میں ایغور جنگجوں کی حتمی تعداد معلوم نہیں، چینی حکومت

بیجنگ(آئی این شام کے لیے مقرر خصوصی چینی سفیر شی شیایان نے کہا ہے کہ ان کی حکومت کے پاس ایسے ایغور جہادیوں کی حتمی تعداد موجود نہیں ۔ غیر ملکی میڈیا کے مطابق شام کے لیے مقرر خصوصی چینی سفیر شی شیایان نے کہا ہے کہ ان کی حکومت کے پاس ایسے ایغور جہادیوں کی حتمی تعداد موجود نہیں ہے، جو شام میں جنگی کارروائیوں میں مصروف ہیں۔ انہوں نے ملکی دارالحکومت میں ایک بریفنگ کے دوران واضح کیا کہ چین، شام سمیت ان تمام ملکوں کے ساتھ بات چیت جاری رکھے ہوئے ہے، جنہیں دہشت گردی کا سامنا ہے۔ یہ امراہم ہے کہ گزشتہ برس شام میں متعین چینی سفیر نے کہا تھا کہ دمشق حکومت کے خلاف لڑنے والے ایغور نسل کے جنگجوں کی تعداد پانچ ہزار کے قریب ہے۔

مزید : عالمی منظر