انڈنیشین جزائر میں نیا زلزلہ، 13 افراد ہلاک، 1800مکانات منہدم

انڈنیشین جزائر میں نیا زلزلہ، 13 افراد ہلاک، 1800مکانات منہدم

جکارتہ(آئی این پی)انڈونیشیا کے جزیرے لومبوک اور سمباوا میں زلزلوں کے شدید جھٹکوں میں کم از کم تیرہ افراد ہلاک ہو گئے،1800سے زائد مکانات بھی منہدم ہو گئے۔ غیر ملکی میڈیا کے مطابق انڈونیشیا کے جزیرے لومبوک اور سمباوا میں زلزلوں کے شدید جھٹکوں میں کم از کم تیرہ افراد ہلاک ہو گئے ہیں۔ اتوار اور پیر کی درمیانی شب لومبوک میں ایک مرتبہ پھر 6.9 کی شدت کا زلزلہ آیا۔ اس زلزلے کی وجہ سے کئی مقامات پر مٹی کے تودے بھی گرے۔ لومبوک اور سمباوا میں یہ ہلاکتیں عمارتوں کے گرنے سے ہوئی ہیں۔

انڈونیشیا میں آفتوں سے نمٹنے والے ادارے نے بتایا کہ ان جزائرے میں اٹھارہ سو سے زائد مکانات منہدم بھی ہوئے ہیں۔ زلزلوں کے مسلسل جھٹکوں سے ان دونوں جزائر میں شدید خوف و ہراس پیدا ہو چکا ہے۔

مزید : عالمی منظر