جاپان کو رواں ہفتے دو طاقتور سمندری طوفانوں کا سامنا کرنا ہو گا

جاپان کو رواں ہفتے دو طاقتور سمندری طوفانوں کا سامنا کرنا ہو گا

ٹوکیو(آئی این پی)جاپانی محکمہ موسمیات نے کہا ہے کہ جاپان کو رواں ہفتے دو طاقتور سمندری طوفانوں کا سامنا ہو گا۔ غیر ملکی میڈیا کے مطابق جاپانی محکمہ موسمیات نے کہا ہے کہ دو طاقت ورسمندری طوفان اگلے دنوں میں مختلف ملکی علاقوں سے ٹکرانے والے ہیں۔ ان میں سے ایک طوفان کل منگل کو جنوبی جاپانی جزیرے کیوشو سے ٹکرائے گا۔ یہ موجودہ سیزن کا انیسواں سمندری طوفان ہے۔ اس جزیرے کی ساحلی پٹی سے دس میٹر تک بلند لہروں کے ٹکرانے کا امکان ہے۔ ایک اور یعنی بیسواں طوفان رواں ہفتے کے دوران جمعرات کو جاپان کے مرکزی علاقے سے ٹکرائے گا۔

جاپان میں گزشتہ تین دہائیوں کے دوران اتنی زیادہ تعداد میں سمندری طوفان نہیں آئے ہیں۔ ان کی زد میں آ کراب تک 220 ہلاکتیں

مزید : عالمی منظر