چین امریکہ تجارتی مذاکرات اسی ماہ واشنگٹن میں ہونگے

چین امریکہ تجارتی مذاکرات اسی ماہ واشنگٹن میں ہونگے

بیجنگ(آئی این پی/شِنہوا)چین امریکہ تجارتی کشیدگی کے حوالے سے امریکہ کے دارالحکومت واشنگٹن میں نائب وزرا کی سطح پر مذاکرات منعقد ہوں گے۔امریکی ذرائع ابلاغ نیامریکہ چین تجارتی تعلقات کے استحکام کے لیے اپنی مثبت توقعات کا اظہار کیا ہے۔چین کی وزارت تجارت نے گذشتہ روز اعلان کیا کہ امریکہ کی دعوت پر چین کے نائب وزیر تجارت اور نائب عالمی تجارتی مذاکراتی نمائندہ وانگ شو وین آئندہ چند روز میں ایک وفد کے ہمراہ امریکہ میں امریکی نائب وزیر خزانہ کے ساتھ مذاکرات کریں گے۔امریکی ذرائع ابلاغ کی اطلاعات کے مطابق چین امریکہ مذاکرات کی بحالی کی وجہ سے تجارتی منڈی میں اعتماد بحال ہو رہا ہے۔سی این بی سی کے مطابق اگر امریکہ چین تجارتی کشمکش میں قدرے کمی آئے گی،تو منڈی بتدریج بہتر ہوگی۔

Bac

مزید : عالمی منظر