ترک مالی مشکلات میں جرمن حکومت کے تعاون کا امکان

ترک مالی مشکلات میں جرمن حکومت کے تعاون کا امکان

برلن(آئی این پی)جرمنی نے کہا ہے کہ ترکی کو درپیش معاشی مسائل میں برلن حکومت تعاون پیش کرنے پر غور کر سکتی ہے، ترکی مغربی دفاعی اتحاد نیٹو کا رکن ہے اور اس کی مشکلات کو نظرانداز کرنا مشکل ہے۔ بین الاقوامی میڈیا کے مطابق جرمنی کی وسیع تر مخلوط حکومت میں شامل سوشل ڈیموکریٹک پارٹی(یس پی ڈی)کی سربراہ آندریا ناہلس نے تجویز کیا ہے کہ ترکی کو درپیش معاشی مسائل میں برلن حکومت تعاون پیش کرنے پر غور کر سکتی ہے۔ ناہلس نے جرمن فنکے میڈیا گروپ کو بتایا کہ ایسی صورت سامنے پیدا ہو سکتی ہے کہ ترک جرمن تعلقات میں تنا ؤکے باوجود برلن ایردوآن حکومت کی مدد پر تیار ہو جائے۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ ترکی مغربی دفاعی اتحاد نیٹو کا رکن ہے اور اس کی مشکلات کو نظرانداز کرنا قدرے مشکل ہو سکتا ہے۔ ناہلس کے مطابق ترکی میں استحکام سبھی کے مفاد میں ہے۔

مزید : عالمی منظر