ایپل نے چین کے ایپ سٹور سے25ہزار ایپس ہٹا دیں

ایپل نے چین کے ایپ سٹور سے25ہزار ایپس ہٹا دیں

بیجنگ(آئی این پی/شِنہوا)ایپل نے چین کے ایپ سٹور سے25ہزار ایپس نکال لی ہیں۔یہ ایپس چینی قواعد وضوابط کے خلاف کام کر رہی تھیں،ان میں سے کم از کم4000جوئے میں استعمال ہو رہی تھیں،جبکہ25000کی تعداد چین کے سرکاری ٹی وی نے بتائی ہے،’’بلوم برگ‘‘اور ’’دی وال سٹریٹ جنرل ‘‘کو بھیجے گئے ایک بیان کے مطابق ایپس کو جوئے کے طور پر استعمال کرنا غیر قانونی ہے اور چین کے ایپس سٹور پر اس کی اجازت نہیں ہے۔ہم نے اس سے قبل کئی ایپس ہٹا دی تھیں۔ کچھ لوگ ہمارے ایپس سٹورپر غیر قانونی جوئے کی کوشش کر رہے ہیں ہم ان پر گہری نظر رکھے ہوئے ہیں اور انہیں ہٹا دیں گے۔ایپ نے یہ قوانین بنا رکھے ہیں کہ وہ اپنے سٹور پر ایپس کو کس طرح اجازت دیتے ہیں ۔یہ کارروائی اس لیے کی گئی ہے کہ چین میں ایپل ایپس کو منفی طور پر استعمال کیا جارہا ہے۔

مزید : عالمی منظر