چین، سمندری طوفان رمبیا سے 8لاکھ88ہزار افرادمتاثر

چین، سمندری طوفان رمبیا سے 8لاکھ88ہزار افرادمتاثر

زینگ زو(آئی این پی/شِنہوا)چینی صوبہ ہینان کے 8لاکھ88ہزار افراد سمندری طوفان رمبیا سے متاثر ہوئے ہیں۔یہ طوفان سال کا 18واں طوفان تھا۔ طوفان کے باعث گذشتہ دو روز کے دوران شدید بارشیں ہوئی جس کے نتیجے میں کئی شہروں اور اضلاع کو زبردست سیلاب کا سامنا کرنا پڑا ۔صوبائی محکمہ شہری امور کے جاری کردہ تازہ ترین اعدادوشمار کے مطابق اس طوفان کے باعث 8لاکھ88ہزار افراد اور تقریباًسیلاب سے1لاکھ 9ہزار ہیکٹر رقبے پر کھڑی فصلیں متاثر ہوئی ہیں جبکہ 200سے زائد گھروں کو نقصان پہنچا ہے ۔مقامی حکام نے متاثرہ علاقے کے بے گھر افراد کو محفوظ مقامات پر پہنچا دیا ہے نقصان کا اندازہ لگایا جا رہا ہے۔

مزید : عالمی منظر