چینی اور یوراگوائے کے وزراء خارجہ میں مذاکرات

چینی اور یوراگوائے کے وزراء خارجہ میں مذاکرات

بیجنگ(آئی این پی/شِنہوا)چین کے ریاستی کونسلر اور وزیر خارجہ وانگ ای نے گذشتہ روزبیجنگ میں یورا گوائے کے وزیر خارجہ روڈولفو نن نووواکے ساتھ مذاکرات کیے۔وانگ ای نے کہا کہ یوراگوائے کے وزیر خارجہ نے دورہ چین کے موقع پر چینی حکومت کے ساتھ بیلٹ اینڈ روڈ منصوبے میں تعاون و تعمیر اور خدمات کے شعبے میں تجارت کے حوالے سے تعاون کی دستاویزات پر دستخط کیے جن سے یوراگوائے کے چین کے ساتھ تعلقات سے متعلق حکمت عملی واضح ہوتی ہے۔وانگ ای نے مزید کہا کہ دونوں فریقین کو ہر پہلو پر روابط اور تبادلے برقرار رکھنے چاہئیں۔دونوں ممالک کو بنیادی مفادات اور اہم نوعیت کے مسائل پر ایک دوسرے کی حمایت کر نی چاہیے۔وانگ ای نے یہ امید بھی ظاہر کی کہ یوراگوائے چین اور جنوبی امریکہ کی مشترکہ منڈی کے سلسلے میں مذاکرات اور تعاون میں ترقی کے لیے مثبت کردار ادا کرتا رہے گا۔

مزید : عالمی منظر