شوکت خانم کینسر ہسپتال نے قربانی کی کھالیں اکٹھی کرنے کی مہم کا آغاز کر دیا

شوکت خانم کینسر ہسپتال نے قربانی کی کھالیں اکٹھی کرنے کی مہم کا آغاز کر دیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(پ ر)شوکت خانم میموریل کینسر ہسپتال نے پچھلے سالوں کی طرح اس سال بھی عیدالاضحی کے موقع پر قربانی کی کھالیں اکٹھی کرنے کی مہم کا آغاز کر دیا ہے۔ہسپتال نے اس مرتبہ اس مہم کا دائرہ کار لاہور سے باہرپاکستان کے دیگربڑے شہروں خصوصاً کراچی ،پشاور، اسلام آباد، راولپنڈی ،فیصل آباد، گجرانوالہ ، سیالکوٹ اور ملتان تک بھی پھیلا دیا ہے جہاں قربانی کی کھالیں اکٹھی کرنے کا باقاعدہ اہتمام کیا گیا ہے کیمپس کی صورت میں جو کہ ہر شہر کے ہر علاقے میں موجود ہیں اور ہمیشہ کی طرح اس برس بھی کھالیں اکٹھی کرنے کے لئے لاتعداد رضاکار اور ہسپتال کا عملہ اس مہم میں بڑھ چڑھ کر حصہ لے رہا ہے ۔اس موقع پر ہسپتال میں ایک خصوصی کال سنٹر قائم کیا گیا ہے جس پر بذریعہ فون080011555پر اطلاع دینے پرسٹاف اور رضاکار قربانی کی کھالیں لوگوں کے گھروں سے بھی اکٹھی کریں گے۔ ہسپتا ل انتظامیہ نے عوام سے اپیل کی ہے کہ وہ کھال عطیہ کرنے کیلئے وقت کی اہمیت کو ملحوظ خاطر رکھیں اور جلد از جلد کھالیں ہمارے قریبی کیمپ تک پہنچائیں کیونکہ گرمی کی شدت سے کھال کے خراب ہونے کا خطرہ ہوتا ہے۔

مزید :

عالمی منظر -