ملک کو بحران سے نکالنے کے لئے وزیراعظم کی پہلی تقریر حوصلہ افزاء تھی ،تاجر برادری

ملک کو بحران سے نکالنے کے لئے وزیراعظم کی پہلی تقریر حوصلہ افزاء تھی ،تاجر ...

کراچی‘ لاہور‘ اسلام آباد (اے پی پی‘ کامرس رپورٹر) یونائیٹڈ بزنس گروپ (یو بی جی) نے وزیر اعظم عمران خان کے قوم سے پہلے خطاب کا خیرمقدم کرتے ہوئے اسے بزنس کمیونٹی کی توقعات کے عین مطابق قرار دیا ہے۔ یو بی جی کے چیئرمین افتخار علی ملک، سرپرست اعلیٰ ایس ایم منیر، سیکریٹری جنرل زبیرطفیل، ترجمان گلزار فیروز،سینیٹر عبدالحسیب خان،سینیٹر الیاس احمدبلور،عبدالسمیع خان، ڈاکٹر مرزا اختیار بیگ،خالد تواب،میاں محمدادریس، ریاض الدین شیخ،ا نجینئر داروخان، یو بی جی کینیڈا چیپٹر کے چیئرمین نوید بخاری، تنویراحمدشیخ،حنیف گوہر، نور احمدخان، ممتازشیخ، شکیل ڈھینگڑا،ظفر بختاوری، ملک سہیل حسین،حمید اختر چڈھا اور عبدالسمیع خان نے کہا کہ وزیر اعظم کی پہلی تقریر سے ظاہر ہوتا ہے کہ نئی حکومت ملک میں بہتری کے لیے پرعزم ہے، آئندہ 100روز میں حکومت کی سمت واضح ہوگی، وزیر اعظم کی ملک و قوم کو کرائی جانے والی یقین دہانیاں پوری ہونے سے کراچی سمیت ملک بھر کو فائدہ ہوگا۔افتخار علی ملک نے کہا کہ معیشت کی بہتری اور ملک کو بحران سے نکالنے کے لیے وزیر اعظم کی پہلی تقریر بہت حوصلہ افزاء تھی، نو منتخب حکومت جو اقدامات کرنے جارہی ہے اس میں کچھ وقت لگے گا اس لیے عوام کو نئی حکومت کو کچھ مہلت دینا ہوگی۔ ایس ایم منیر نے کہا کہ سرکاری اخراجات میں کمی، کرپشن کا خاتمہ، ٹیکسوں کے نظام کی بہتری، لوٹی گئی دولت کی واپسی، پانی کی قلت اور سماجی شعبے کی بہتری کے لیے وزیر اعظم کے قوم سے وعدوں کی تکمیل میں تاجر برادری حکومت کا ساتھ دے گی۔آل پاکستان انجمن تاجران نے وزیر اعظم عمران خان کی جانب سے ٹاسک فورسز اور بزنس مشاورتی کونسل بنانے کے اعلان کو خوش آئند قرار دیتے ہوئے مطالبہ کیا ہے کہ اس کیلئے متعلقہ سٹیک ہولڈرز کی شمولیت او رمشاورت کو یقینی بنایا جائے ، ٹیکسز کے نظام میں اصلاحات نا گزیر ہیں اور اس کیلئے فوری عملی اقدامات شروع کئے جائیں؂

. مرکزی انجمن تاجران پاکستان اور ٹریڈرز ایکشن اسلام آباد کے صدر اجمل بلوچ ، سیکرٹری خالد محمود چوہدری، راج عباسی ، ملک رب نواز، عرفان چوہدری، کامران کاکا خیل ، قیصر شاہ ، طاہر عباسی ، محمد حسین، الطاف حسین شاہ، راجہ خرم نواز اور اسماعیل خان نے اپنے مشترکہ بیان میں گذشتہ روز وزیر اعظم عمران خان کے قوم سے خطاب کا خیر مقدم کیا ہے۔

اور ان کی طرف سے دئیے گئے ویژن بھی قابل تحسین ہے۔ جبکہ غیر ملکی قرضوں کی واپسی اور کفایت شعاری پر ان کے خیالات کی تعریف کی ہے ۔

مزید : عالمی منظر