ٹی سی ایل نے پاکستان میں C6 UHDپریمیئم ٹی وی متعارف کرادیا

ٹی سی ایل نے پاکستان میں C6 UHDپریمیئم ٹی وی متعارف کرادیا

لاہور(پ ر)دنیا میں ٹی وی بنانے والے ٹاپ تھری برانڈز میں سے ایک ٹی سی ایل نے پاکستان میں اپنی ٹی وی کی نئی سیریز C6 UHDکے نام سے متعارف کرادی ہے ۔ٹی سی ایل کا نیا ٹی وی C6 UHDجدید ٹی وی ٹیکنالوجی کے تمام ضروری فیچرز سے مزین ہے جس میں 4K HDR Pro,،ڈبلیو سی جی اور Harman Kardonساؤنڈ بار شامل ہیں جو کہ الٹرا سلم اور ایج لیس ڈسپلے میں شاندار ہوم انٹر ٹینمنٹ تجربہ کی ضمانت فراہم کرتے ہیں،یہ ٹی وی گوگل اسسٹنٹ سے لیس ہے جو کہ صارفین کو آواز کے ذریعے ٹی وی کو کنٹرول اور استعمال کرنے کی سہولت فراہم کرتا ہے ،اس میں موجود گوگل کروم کاسٹ فنکشن کے ذریعے صارفین کو نیوی گیشن کے پیچیدہ اور وقت طلب عمل سے بچاتا ہے اور صارفین با آسانی اپنی موبائل ڈیوائسز کی مدد سے اس ٹی وی کو کنٹرول کرسکتے ہیں۔

ٹی سی ایل پاکستان کے جنرل منیجر سنی یانگ کا C6 UHDپریمیئم ٹی وی سے متعلق کہنا ہے کہ ہم اس نئے ٹی وی متعارف کرانے پر انتہائی خوشی محسوس کرتے ہیں،یہ ٹی وی تخلیقاتی خصوصیات اور دیدہ زیب ڈیزائن پر مشتمل ہے اور یہ ٹی وی صارفین کو اسمارٹ پراڈکٹس کی فراہمی اور ٹی وی دیکھنے کے بہترین تجربے سے روشناس کرانے کے ہمارے عزم کو تقویت بخشتا ہے ،یہ ٹی وی اپنی ڈسپلے کوالٹی کو بہتر بنانے کیلئے ڈبلیو سی ٹیکنالوجی اور مائیکرو ڈمنگ کی دونوں ایچ ڈی آر پرو سسٹم کا استعمال یقینی بناتا ہے جبکہ اس کا وسیع اینگل کمرے کے کسی بھی کونے سے ٹی وی دیکھنے کے عمل کو بھی آسان کرتا ہے ،ٹی سی ایل کے مارکیٹنگ منیجر ماجد نیازی کا اس حوالے سے کہنا تھا کہ ہم پاکستان میں پریمیئم اسمارٹ ٹی وی کا گراف بلند کرنے کے حوالے سے انتہائی سنجیدہ اور پرعزم ہیں اور C6 UHDہمارے اسی عزم کی عکاسی ہے ،یہ ٹی وی اپنے بہترین اور دلکش ڈیزائن ،تصویر اور آواز کی عمدہ کوالٹی اور اپنے اسمارٹ فیچرز کے باعث یقینی طور پر صارفین کے اعتماد پر پورا اترے گا اور ہم مستقبل میں بھی پاکستان میں ٹی سی ایل کی اعلیٰ معیاری مصنوعات متعارف کرانے کیلئے کوشاں رہیں گے ۔ٹی سی ایل عالمی کنزیومر الیکٹرانکس انڈسٹری میں ایک سرکردہ برانڈ کی حیثیت رکھتا ہے اور دنیا کے 150سے زائد ممالک میں ٹی سی ایل کے ٹی وی فروخت ہوتے ہیں،پاکستان میں سال207سے ایل ای ڈی ٹی وی کے حوالے سے ٹی سی ایل ٹاپ تھری برانڈز میں شامل ہے

مزید : عالمی منظر