جوہر ٹاؤن ، فیکٹری ایریا میں شارٹ سرکٹ سے آتشزدگی ، لاکھوں ،مالیت کا سامان جل کر راکھ

جوہر ٹاؤن ، فیکٹری ایریا میں شارٹ سرکٹ سے آتشزدگی ، لاکھوں ،مالیت کا سامان جل ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 لاہور (خبرنگار)جوہر ٹاؤن کے علاقہ میں گھر، فیکٹری ایریا کے علاقہ میں کپڑے کی دوکان میں شارٹ سرکٹ کے باعث آتشزدگی سے وہاں موجود ساما ن جل کر راکھ کا ڈھیر ، اطلاع ملتے ہی ریسکیو اور امدادی ٹیموں نے بروقت کاروائی کرکے تھوڑی ہی دیر میں آگ پر قابو پالیا۔تفصیلات کے مطابق جوہر ٹاؤن لوکاس سکو ل کے قریب گھر میں اوپر کے پورشن میں شارٹ سرکٹ کے باعث آگ لگ گئی جس نے دیکھتے ہی دیکھتے تمام پورشن کو اپنی لپیٹ میں لے لیاجس کے باعث وہاں موجود فرنیچر سمیت دیگر سامان جل کر راکھ کا ڈھیر بن گیا۔اس واقع کی اطلاع ریسکیو اور امدادی ٹیموں کو دے دی گئی جنہوں نے بروقت کاروائی کرتے ہوئے آگ پر تھوڑی ہی دیر میں قابو پالیاتاحال کسی بھی قسم کے جانی نقصان کی اطلاع موصول نہیں ہوئی ۔ فیکٹری ایریا کے علاقہ میں کپڑے کی دوکان میں شارٹ سرکٹ کے باعث آتشزدگی کے باعث وہاں موجود لاکھوں روپے کا سامان جل کر خاکستر ،ریسکیو اور امدادی ٹیموں نے بروقت کاروائی کرکے آگ پر قابو پالیا۔فیکٹری ایر یا کے علاقہ چونگی امرسدھو مدینہ بازار میں کپڑے کی دوکان میں شارٹ سرکٹ کے باعث آگ بھڑک اٹھی جس نے دیکھتے ہی دیکھتے تما م دوکان کو اپنی لپیٹ میں لے لیاجس کی وجہ سے وہاں موجود لاکھوں روپے مالیت کا کپڑا جل کر خاکستر ہوگیا واقع کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو اور امدادی ٹیموں نے موقع پر پہنچ کر ایک گھنٹے کی محنت کے بعد آگ پر قابو پالیاتاحال کسی بھی جانی نقصان کی اطلاع موصول نہیں ہوئی ۔

مزید :

علاقائی -