بیوی کے ظلم سے خوفزدہ شوہر کی تحفظ کیلئے درخواست دائر

بیوی کے ظلم سے خوفزدہ شوہر کی تحفظ کیلئے درخواست دائر

لاہور(نامہ نگار ) ہراساں کرنے اوربچوں کو قتل کرنے کی دھمکیاں دینے والی بیوی کے خلاف خاوند تحفظ کے لئے سیشن عدالت پہنچ گیا۔ایڈیشنل سیشن محمد سعید کی درخواست کی سماعت کی ۔شہری محمد ندیم نے اپنی بیوی رخسانہ بی بی کے ظلم سے خوفزدہ ہو کر سیشن عدالت میں تحفظ کیلئے درخواست دائر میں موقف اختیارکیا ہے کہ اس کی بیوی بچوں کو قتل کرنے کی دھمکیاں دے رہی ہے ،بیوی بچوں کو قتل کرکے الزام اس پر ڈالنے کی دھمکیاں دے رہی ہے ،درخواست گزار کی جانب سے محمد حامد ایڈووکیٹ پیش ہوئے درخواست گزار کا مزیدکہنا ہے کہ اس نے رخسانہ بی بی سے دوسری شادی کی رخسانہ بی بی اور اس کے دو بچے ہیں ،اب بیوی غلام بنا کر رکھنا چاہتی ہے، اس نے اپنی بیوی کی حد سے بڑھی ہوئی آزادی اور طرز زندگی پر اعتراض کیا تواس سے دھمکیاں ملنا شروع ہو گئیں اورپولیس بھی پریشان کر رہی ہے ،عدالت نے ایس ایچ او تھانہ وحدت کالونی کو شہری اوراس کے بچوں کو تحفظ دینے کا حکم دیتے ہوئے شہری کو بیوی کے ساتھ مل کر درخواست گزار کو ہراساں کرنے سے بھی روک دیاہے۔

مزید : علاقائی