کینٹ کچہری میں4 گھنٹے بجلی معطل ،عملے کو مشکلات کا سامنا رہا

کینٹ کچہری میں4 گھنٹے بجلی معطل ،عملے کو مشکلات کا سامنا رہا

لاہور(نامہ نگار )کینٹ کچہری میں بجلی 4گھنٹے تک بجلی معطل رہنے کے باعث جنریٹرز چلا کر متبادل بجلی فراہم کی گئی ، لوڈ زیادہ ہونے کے باعث کمپیوٹر اور پرنٹرز بھی کچھ ہی دیر بعد کام کرنا چھوڑ گئے،عدالتی عملے کو مقدمات کے اندارج میں مشکلات کا سامنا رہا،جوڈیشل مجسٹریٹ اندھیرے میں فرائض سر انجام دیتے رہے۔ دور دراز سے آئے سائلین کو بھی مشکلات کا سامنا رہا۔

، تمام سائلین گرمی میں اپنے اپنے مقدمات میں عدالتوں میں پیش ہوئے تاہم بجلی نہ ہونے کے باعث سائلین مقدمات کے اندراج کی کاپی حاصل کرنے کے لیے بجلی کا انتظار ہی کرتے رہے اور مایوس ہو کر واپس لوٹ گئے۔

مزید : علاقائی