غلط آپریشن ڈاکٹر ہسپتال انتظامیہ کیخلاف 50ملین ہرجانے کا دعویٰ دائر

غلط آپریشن ڈاکٹر ہسپتال انتظامیہ کیخلاف 50ملین ہرجانے کا دعویٰ دائر

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(نامہ نگار )صارف عدالت میں شہری نے پیٹ کا آپریشن ٹھیک نہ کرنے اور زخم سے خون بند نہ ہونے پر ڈاکٹر ہسپتال کے چیف ایگزیکٹو جی اے شاہ ،چیئرمین جاوید اصغر، ڈاکٹر منصب علی کے خلاف 50ملین ہرجانے کا دعویٰ دائر کردیا ہے ،عدالت نے درخواست گزار کو بحث کے لئے 6ستمبر کو طلب کرلیاہے۔ صارف عدالت میں بحریہ ٹاؤن کی رہائشی سدرا اعوان نے موقف اختیار کیا ہے کہ ان کو پیٹ میں تکلیف تھی جس کے آپریشن کے لئے انہیں ڈاکٹر ہسپتال میں داخل ہونا پڑا،اس دوران مختلف ٹیسٹ کے بعد اس کا آپریشن کیا گیا لیکن زخم سے خون رستا رہا جو بند نہ ہوا،اس سلسلہ میں فوری طور پر ڈاکٹرہسپتال کی انتظامیہ سے رابط کیالیکن انہوں نے کوئی توجہ نہیں دی۔
،آپریشن ٹھیک نہ ہونے اور خون بہتے رہنے کی وجہ سے اس کی حالت خراب ہو گئی ،بعد میں اس نے دوسرے ہسپتال سے اپنا علاج کرایا۔عدالت سے استدعا ہے کہ اس کا آپریشن خراب کرنے اور اسے ذہنی اذیت میں مبتلا کرنے پر ڈاکٹر ہسپتال انتظامیہ سے مذکورہ بالا ہرجانہ کی رقم دلوائی جائے ۔

Back to Conversion Tool

مزید :

علاقائی -