سابق ڈی آئی جی پولیس کیخلاف سائبر کرائم کیس کی سماعت 28 اگست تک ملتوی

سابق ڈی آئی جی پولیس کیخلاف سائبر کرائم کیس کی سماعت 28 اگست تک ملتوی

لاہور(نامہ نگار )سیشن عدالت نے بیوی کی قابل اعتراض تصاویر فیس بک پر اپ لوڈ کرنے والے سابق ڈی آئی جی پولیس کے خلاف سائبر کرائم کیس کی سماعت 28 اگست تک ملتوی کر دی ۔سابق ڈی آئی جی جنید ارشد کے خلاف بیوی کی قابل اعتراض تصاویر فیس بک پر اپ لوڈ کرنے کا الزام ہے ۔

ملزم سید جنید ارشد کے خلاف بیوی کی درخواست پر ایف آئی اے نے مقدمہ درج کر رکھا ہے ، ملزم سابق ڈی آئی جی سید جنید ارشد نے سیشن عدالت میں قبل از گرفتاری ضمانت کی درخواست دائرکی ہوئی ہے ،ایف آئی اے کے پراسیکیوٹرمسعود نسیم نے ملزم کی درخواست ضمانت کے خلاف دلائل دیئے ،ان کا کہنا تھا کہ ملزم سید جنید ارشد کی خلاف محکمانہ انکواری بھی جاری ہے ،ملزم پولیس افسر ہوتے ہوئے سنگین جرم کیا ،بیوی سے ناراضی ہونے پر اس کی قابل اعتراض تضاویر اپنے فون سے فیس بک پر اپ لوڈ کر دیں اور بیوی کی شہرت اور نیک نامی کو نا قابل تلافی نقصان پہنچایا اس کی درخواست ضمانت خارج کی جائے ،ایڈیشنل سیشن جج رفاقت علی گوندل نے درخواست پر مزید بحث کے لئے سماعت 28 اگست تک ملتوی کر دی۔

مزید : علاقائی