برکی قتل کیس،پانچوں ملزم 15روزہ جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے

برکی قتل کیس،پانچوں ملزم 15روزہ جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے

لاہور(نامہ نگار )انسداد دہشت گردی کی عدالت نے برکی کے علاقہ میں 5افراد کو فائرنگ کرکے قتل کرنے کے کیس میں ملوث5ملزمان کو 15روزہ جسمانی ریمانڈ پر برکی پولیس کے حوالے کردیا ہے جبکہ مرکزی ملزم افتخار اور اس کے بیٹے کی عبوری ضمانتوں میں 30اگست تک توسیع کردی ہے۔

انسداد دہشت گردی کی عدالت میں تھانہ برکی کی حدود میں واقع گاؤں پھلروان میں قتل ہونے والے 5افراد کے قتل کیس میں پولیس نے مزید قدیراحمد،ذوالفقاراور وقار علی سمیت 5 ملزمان کو گرفتار کرکے عدالت میں پیش کیا عدالت میں بتایا کہ ملزمان کو ایک روز قبل گرفتار کیا گیا ہے ،ان سے پوچھ گچھ کرنی ہے ،ملزموں کا جسمانی ریمانڈ دیا جائے ،عدالت نے وکلا ء کے دلائل کے بعد ملزمان کا مزید 15روز ہ جسمانی ریمانڈ دے دیاہے،دوسری جانب عدالت نے اسی کیس کے ملزم افتخار اور اس کے بیٹے ہیرا کی درخواست ضمانت کی سماعت کی لیکن ملزموں کے وکیل پیش نہ ہوئے ،عدالت نے ایف آئی اے سے دہشت گردی کی دفعہ ختم کرنے کے لئے الگ سے درخواست دائر کررکھی ہے جس پر گزشتہ روز بھی بحث نہیں ہوسکی جبکہ کیس کے مدعی کے وکیل نے اپنی جرح مکمل کرلی ہے۔

مزید : علاقائی