کاہنہ ، ٖڈکیتی مزاحمت پر پانچ بچوں کی ماں قتل، ڈاکو نقدی زیورلے کر فرار

کاہنہ ، ٖڈکیتی مزاحمت پر پانچ بچوں کی ماں قتل، ڈاکو نقدی زیورلے کر فرار

 لاہور(خبرنگار)کاہنہ کے علاقہ میں ڈکیتی مزاحمت پر پانچ بچوں کی ماں قتل، ڈاکو نقدی اور سونا لے کر فرار ،شہر کے دوسرے علاقوں میں بھی متعدد وارداتیں۔تفصیلات کے مطابق کاہنہ کے علاقہ خانوہارنی میں ڈکیتی مزاحمت پر پانچ بچوں کی ماں کو قتل کر دیا گیا، ڈاکو موقع سے نقدی اور سونا لے کر چلتے بنے، لواحقین کے مطابق مقتولہ سمیرا پروین اپنے خاوند شہزاد کے ہمراہ گھر واپس آرہی تھی کہ تھانہ کاہنہ کی حدود میں دو مسلح ڈاکو ؤں نے گن پوائنٹ پر میاں بیوی سے 76 ہزار روپے اور زیورچھین لیا،مزاحمت کرنے پر خاتون کو گولی مار کر فرار ہوگئے،فائرنگ کے باعث پروین موقع پر جاں بحق ہو گئی،خاتون کو مردہ خانہ منتقل کر دیا گیا ہے۔پولیس نے واقعہ کا مقدمہ درج کر لیاہے، ڈیفنس بی کے علاقے میں کا مر ان کے اہل خانہ کو یر غمال بنا کر تین ڈاکو2لاکھ 30ہزارکی نقدی زیورات اور دیگر قیمتی اشیا لوٹ کر فرار ہو گئے۔مصر ی شا ہ میں با بر محمو د کے گھر سے ڈاکو2لاکھ 40ہز ارکی نقد ی اور طلا ئی زیو رات،مسلم ٹا ؤ ن کے علاقے میںیا سر کے گھر سے دو ڈاکو1لاکھ 40ہز ار کی نقد ی اور طلا ئی زیو رات ،بھا ٹی گیٹ کے علاقے میں گھر کاصفایا،،با غبا نپو رہ میں ڈاکوؤں نے رفیق سے90ہزار ،شفیق آ با د میں شہز اد سے70ہزار روپے مالیت کی نقدی ،ماڈل ٹا ؤ ن ،سمن آ با د سے گاڑیاں ، نشتر کالونی، سبزی منڈی ، لٹن روڈ اورمصر ی شا ہ سے موٹر سائیکلیں چوری کر لی گئیں۔

مزید : علاقائی