7سالہ بچے کے قتل کیس میں تفتیشی افسر سے 28 اگست تک رپورٹ طلب

7سالہ بچے کے قتل کیس میں تفتیشی افسر سے 28 اگست تک رپورٹ طلب

لاہور(نامہ نگار )ایڈیشنل سیشن جج سعید احمد نے 7سالہ بچے کو قتل کرنے والے ملزم کے کیس کی سماعت 28 اگست تک ملتوی کر دی۔ملزم شفیق عرفان کی جانب سے عدالت میں ضمانت کی درخواست دائر کی گئی ہے۔

جس میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ اس کے ہاتھوں حادثاتی طور پر 7سالہ بچہ ماجد قتل ہو ا ہے، عدالت نے کیس کے تفتیشی افسر سے 28 اگست تک مکمل رپورٹ طلب کر لی ہے۔

،ملزم کے خلاف مقدمہ 2018میں تھانہ مناواں میں درج ہوا،ملزم پر الزام ہے کہ اس نے 7سالہ بچہ ماجد کوقتل کیا ہے جبکہ ملزم کاموقف ہے کہ وہ اپنے گھر کے باہر بندوق کو صاف کر رہا تھا کہ اچانک گولی چل گئی اور بچے کی جان چلی گئی ۔

مزید : علاقائی