گھر میں چوری ہوئی ،پولیس کارروائی نہیں کر رہی، حکام نوٹس لیں، عاصم مجید

گھر میں چوری ہوئی ،پولیس کارروائی نہیں کر رہی، حکام نوٹس لیں، عاصم مجید

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(کرائم رپورٹر) ضلع گجرات کے تھانہ سرائے عالمگیر کی حدود میں ایک پاکستانی نژاد یورپی شہری عاصم مجید کے گھر سے چور لاکھوں روپے مالیت کا ساما ن نقدی ، الیکٹرونکس سمیت دیگر قیمتی سامان چوری کر کے لے گئے ۔سرائے عالمگیر کے متاثرہ شخص عاصم مجید نے روز نا مہ پا کستان سے گفتگو کر تے ہو ئے مو قف اختیار کیا ہے کہ وہ ان دنوں پاکستان آئے ہو ئے ہیں اور پاکستانی نژاد یورپی شہری ہیں اور ان کا آبائی گھر سرائے عالمگیر میں ہے گزشتہ دنوں ان کے آبائی گھر میں چوری کی واردات ہوئی اور چور لاکھوں روپے مالیت کا سازو سامان لے کر فرار ہوگئے انہوں نے مقامی تھانہ میں درخواست دی کہ میرے گھر ہونے والی چوری کا مقدمہ درج کیا جائے اس درخواست کو مزید کارروائی کے لئے اے ایس آئی گلزار احمد کو مارک کیا گیا جنہوں نے پہلے تو کئی روز تک مقدمہ درج نہ کیا اب مقدمہ درج کرنے کے بعد ابھی تک کسی قسم کی کوئی کارروائی نہیں کی ہے۔انھوں نے مزید بتایا کہ مجھے جن پر شک ہے وہ ان کو دھمکیاں دے رہے ہیں کہ اگر تم نے چوری کے بارے میں مزید کارروائی کی تو ہم تمہیں جان سے مار دیں گے ان دھمکیوں کے بعدمیں نے تھانہ علامہ اقبال ٹاؤن لا ہور میں بھی ایک درخواست دے دی ہے۔میری پولیس کے اعلیٰ حکام سے درخواست ہے کہ دی جانے والی دھمکیوں کی ایف آئی آربھی درج کرنے کا حکم صادرفرمائیں۔

مزید :

علاقائی -