ساندہ ، گلشن راوی پولیس کی کاروائی ،2ڈکیت گینگ اور 3پتنگ باز گرفتار

ساندہ ، گلشن راوی پولیس کی کاروائی ،2ڈکیت گینگ اور 3پتنگ باز گرفتار

لاہور(کرائم رپورٹر) تھانہ ساندہ انویسٹی گیشن پولیس نے کارروائی کے دوران عمران مسیح چور گینگ 3پتنگ باز گرفتارگرفتار کر کے ملزمان کے قبضے سے مال مسروقہ برآمد کر کے مقدمہ درج کر لیا،تھانہ گلشن راوی کی پولیس کاروائی کے دوران وحید عرف ببلو ڈکیٹ گینگ گرفتار کو کر کے مقدمہ درج کر لیا،بتایا گیا ہے کہ تھانہ ساندہ انوسٹی گیشن پولیس نے کارروائی کے دوران عمران مسیح چور گینگ کے ممبران عمران مسیح، محمد امین کوگرفتارکر کے ملزمان کے قبضہ سے، موبائل، بکرے2 عدد، نقدی برآمد کرکے مقدمہ درج کر لیا پولیس کے مطابق ملزمان کو واردات کی نیت سے ڈبل سڑ کاں سے گرفتار کیا گیا ہے تھانہ گلشن راوی کی پولیس کاروائی کے دوران وحید عرف ببلو ڈکیٹ گینگ گرفتار کو کر کے مقدمہ درج کر لیا بتایا گیا ہے کہ تھانہ گلشن راوی پولیس نے کارروائی کے دوران محمد وحید عرف ببلو ڈکیت گینگ کے سرغنہ کو اپنے ساتھیوں محمد شہباز،حسن تنویراور محسن طارق سمیت گرفتارکر کے ملزمان سے پسٹل 30 بور بمعہ 5 گولیاں 1 عدد موبائل فون اور موٹر سائیکل برآمد کر کے مقدمہ درج کر لیا پولیس کے مطابق ملزمان سابقہ ریکارڈ یافتہ بھی تھے۔تھانہ ساندہ پولیس نے کاروائی کے دوران 3پتنگ باز گرفتار کر کے مقدمہ درج کر لیا بتایا گیا ہے کہ تھانہ ساندہ پولیس نے پتنگ بازوں کے خلاف آپریشن کے دوران پتنگ بازی کرنے والے محمد سرور, محمد ناطر, وسیم عباس کو رنگے ہاتھوں گرفتار 1 ان کے قبضے سے گڈیا ں اور ڈور برآمد کر کے ان کے خلاف بجرم 4 کائیٹ فلائینگ ایکٹ کے مقدمات درج کر لئے ہیں۔

مزید : علاقائی