شہباز شریف ،سابق آئی جی ملک خدا بخش نیب میں پیش ،ڈیڑھ گھنٹہ سوالوں کے جواب دئیے

شہباز شریف ،سابق آئی جی ملک خدا بخش نیب میں پیش ،ڈیڑھ گھنٹہ سوالوں کے جواب ...

لاہور (آن لائن) مسلم لیگ (ن) کے صدر اور سابق وزیر اعلیٰ پنجاب شہباز شریف نیب لاہور کی جوائنٹ انویسٹی گیشن ٹیم کے روبرو پیش ہو گئے نیب لاہور نے شہباز شریف کو پنجاب پاور کمپنی اور آشیانہ اقبال میں طلب کر رکھا تھا نیب نے شہباز شریف کو دئیے گئے سوالات کے جوابات سمیت دونوں منصوبوں کے ریکارڈ کے ساتھ پیش ہونے کیلئے کہا تھا شہباز شریف تقریباً ڈیڑھ گھنٹہ نیب لاہور میں موجود رہے اور نیب کے سوالوں کا جواب دیا۔ پنجاب پولیس کے سابق آئی جی ملک خدا بخش اعوان ریکارڈ سمیت نیب لاہور کے روبرو پیش ہو گئے ہیں نیب لاہور نے سابق آئی جی پولیس پنجاب کو محکمہ پولیس میں ایک سو سے زائد سٹینو گرافرز کو میرٹ سے ہٹ کر بھرتی کرنے کا الزام کے تحت طلب کر رکھا تھا۔

نیب لاہور

مزید : صفحہ اول