سی پیک پاک چین دوستی کی عظیم مثال ، سٹرٹیجک تعلقات مزید مضبوط کرینگے ، وزیراعظم

سی پیک پاک چین دوستی کی عظیم مثال ، سٹرٹیجک تعلقات مزید مضبوط کرینگے ، ...

 اسلام آباد(سٹاف رپورٹر،مانیٹرنگ ڈیسک، نیوز ایجنسیاں) وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ سی پیک پاک چین دوستی کی عظیم مثال ہے، پاک چین دو ستی میں مزید استحکام آئے گا اور اسے بلندیوں تک لے کر جائیں گے، اقتصادی راہداری کے ہر منصوبے کو قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے چینی ہم منصب سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔چینی وزیراعظم نے گزشتہ روز پاکستانی ہم منصب عمران خان کو ٹیلیفون کیا، انہیں وزیراعظم منتخب ہونے پر مبا ر کباد دی،چینی وزیراعظم لی کیانگ نے تعلقات کومزید قریب لانے کیلئے مل کرکام کرنے کی خواہش کا بھی اظہار کیا۔ چینی وزیراعظم نے عمر ا ن خان کو چین کے دورے کی دعوت دیتے ہوئے کہا چین اورپاکستان ہرموسم کے دوست ہیں ، امید ہے سی پیک مقررہ شیڈول کے مطا بق مکمل کیاجائے گا۔اس موقع پرگفتگو کرتے ہوئے عمران خان نے کہا کہ پاکستان چین کے سماجی شعبوں ، کرپشن و غر بت کے خاتمہ کیلئے تجربات سے مستفید ہونا چاہتا ہے،پاکستان کی ترقی میں چینی ورکرز کا کردار قابل ستائش ہے اور پاک چین سٹریٹیجک تعلقا ت کو مزید مضبوط کریں گے۔کینیڈین وزیراعظم جسٹن ٹروڈونے بھی وزیراعظم عمران خان کو ٹیلی فون کیا اور ان کو وزیراعظم منتخب ہونے پر مبارکباد پیش کی ۔دونوں رہنماؤں کے درمیان دو طرفہ تعلقات اور باہمی دلچسپی کے ا مور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ جسٹن ٹروڈونے عمران خان کی کرکٹ اور سیاسی خدمات کو سراہا ، اس موقع پر دونوں رہنماؤں نے دوطرفہ تجارت اورسرمایہ کاری کے مزید فروغ پر بھی اتفاق کیا۔قبل ازیں وزیراعظم سے چیئرمین جوائنٹ چیفس جنرل زبیر محمود حیات اور ایئر چیف مارشل مجاہد انور نے الگ الگ ملاقاتیں کیں۔ چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی جنرل زبیر محمود حیات نے ملاقات میں عمران خان کو وزیرا عظم کا عہدہ سنبھالنے پر مبارکباد دی اور نیک خواہشات کا اظہار کیاجبکہ ایئر چیف مارشل مجاہد انور نے بھی ملاقات میں عمران خان کو وزیراعظم منتخب ہونے پر مبارکباد پیش کی۔ پاک فضائیہ کے سربراہ نے ملاقات میں پاک فضائیہ کے پیشہ وارانہ امور پر تبادلہ خیال بھی کیا۔

وزیر اعظم

مزید : صفحہ اول