خاتون اول بشریٰ عمران کا غیر ملکی دوروں کیلئے ایرانی طرز کاعبائیہ استعمال کرنے کافیصلہ

خاتون اول بشریٰ عمران کا غیر ملکی دوروں کیلئے ایرانی طرز کاعبائیہ استعمال ...

لاہور( دیبا مرزا سے) وزیراعظم پاکستان عمران خان کی اہلیہ اور خاتون اول بشریٰ عمران غیر ملکی دورں کے دوران ایرانی طرز کا (عبائیہ) ا ستعمال کیاکریں گی جس میں ان کا پر دہ بھی ہو گا لیکن ایرانی خواتین کی طرح صرف چہرہ نظر آئے گاتاہم باقی جسم پوری طرح عبائیہ کی وجہ سے پردے میں ہو گا اس بات کا فیصلہ انہوں نے صرف اور صرف غیر ملکی دورں کیلئے کیا ہے پاکستان میں وہ اپنا یہی پردے والا خصوصی برقعہ ہی استعمال کریں گی جو وہ اب کررہی ہیں ۔پی ٹی آئی کے ذرائع نے پاکستان سے بات چیت کرتے ہوئے بتایا خاتون اول کی لاہور ڈی ایچ اے میں موجود ایک خاتون دوست ڈیزائنر کیساتھ اس دن سے ہی ملاقاتوں کا سلسلہ جاری تھا جس دن سے پی ٹی آئی کو ملک بھر سے الیکشن میں اکثریت مل گئی تھی اس حوالے سے بشریٰ عمران کو مختلف قسم کے پردے والے خصوصی لباس بھی دکھائے گئے تھے لیکن انہوں نے ایرانی طرز کے خصوصی لباس کاانتخاب کیا اور یہ بھی انہوں نے غیر ملکی دوروں کے حوالے سے کیا ہے۔پی ٹی آئی ذرائع کا کہنا ہے عمران خا ن نے پردے کے حوالے سے ہر قسم کے فیصلے کو بشریٰ عمران پر چھوڑ دیا ہے اور ان کا کہنا ہے اس حوالے سے وہ جو بھی فیصلہ کریں ان کو کوئی اعتراض نہیں ،اگر وہ پاکستان سے باہر بھی وہی لباس استعمال کرنا چاہتی ہیں جو ملک میں کرتی ہیں تو کریں یہ ان کی مرضی ہے ۔

بشریٰ عمران

مزید : صفحہ اول