وزیراعظم عمران خان بنی گالہ سے ملٹری سیکریٹری ہاؤس منتقل

وزیراعظم عمران خان بنی گالہ سے ملٹری سیکریٹری ہاؤس منتقل

اسلام آباد(سٹاف رپورٹر) وزیراعظم عمران خان اپنی سرکاری رہائش گاہ ملٹری سیکریٹری ہاؤس منتقل ہوگئے۔وزیراعظم عمران خان نے وزارت عظمیٰ کا حلف اٹھانے کے بعد وزیراعظم ہاؤس میں نہ رہنے کا اعلان کیا تھا جس کے لیے پہلے وزیراعلیٰ پنجاب کی اینکسی کا انتخاب کیا گیا تھا تاہم سیکیورٹی وجوہات کی بناء پر رہائش گاہ کوتبدیل کرکے ملٹری سیکریٹری ہاؤس کاانتخاب کیا گیا۔ ملٹری سیکریٹری ہاؤس وزیراعظم ہاؤس سے متصل کالونی ہے جس کے مکان نمبر ایک میں وزیراعظم عمران خان رہائش اختیار کررہے ہیں۔ وزیراعظم عمران خان اپنی اہلیہ کیساتھ صرف اتوار کا روز بنی گالہ میں گزارا کریں گے۔

مزید : صفحہ اول