ایسی کارکردگی دکھائیں گے اگلے وزیراعظم بلاول ہوں گے،مراد شاہ

ایسی کارکردگی دکھائیں گے اگلے وزیراعظم بلاول ہوں گے،مراد شاہ

گڑھی خدابخش (آئی این پی) وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے کہا ہے کہ ایسی کارکردگی دکھائیں گے کہ اگلے وزیراعظم بلاول بھٹو ہوں گے، ہمارا فرض ہے کہ ووٹ دینے والوں کی عزت کریں، سندھ کے لوگوں نے پیپلز پارٹی کو ووٹ دیا۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے کہا کہ اپنی اسمبلی کی ترجیحات بتا چکا ہوں،2008سے 2018میں لاء اینڈ آرڈر میں بہت تبدیلی آئی، بلاول بھٹو نے اپنے منشور میں پانی کا ذکر کیا تھا اس پر سب سے زیادہ کام کریں گے، وفاقی حکومت کے ساتھ مل کر چلیں گے، سندھ حقوق کی بات ہو گی، اس پر بات کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ وزیراعلیٰ ہاؤس کی انیکسی میں رہ چکا ہوں، ہمارا فرض ہے ووٹ دینے والوں کی عزت کریں، ہمیں مسلم لیگ (ن) سے کوئی خاطر خواہ امید نہیں ہوتی۔

مراد علی شاہ

مزید : صفحہ اول