عمران خان کے خطاب سے متاثر پاکستانی نژاد ڈاکٹر کا امریکہ سے واپسی کا علان

عمران خان کے خطاب سے متاثر پاکستانی نژاد ڈاکٹر کا امریکہ سے واپسی کا علان

لاہور (ا ین این آئی) وزیراعظم عمران خان کے قوم سے پہلے خطاب کے بعد پاکستانی نژاد امریکی ڈاکٹر نے بیرون ملک سب کچھ فروخت کر وطن واپس آنے کا علان کردیا۔تفصیلات کے مطابق اتوار کے روز پاکستانی نژاد امریکی ڈاکٹر عمران نے وزیر اعظم عمران خان کے خطاب سے متاثر ہو کر اپنے ویڈیو پیغام میں پاکستان واپس آنے کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ میں اپنا سارا کاروبار اور گھر فروخت کر پیسہ پاکستان منتقل کررہا ہوں جبکہ اس فیصلہ میں میری اہلیہ بھی ساتھ ہے جو خود امریکہ میں ڈاکٹر ہیں۔ اپنے پیغام میں ڈاکٹر عمران نے کہا کہ انہیں وزیراعظم پاکستان پر مکمل اعتماد ہے، اپنا سارا پیسہ پاکستان کے بینکوں میں جمع کرواؤں گا اور عمران خان کیساتھ مل کر پاکستان کو تر قی کی راہ پر گامزن کرنے کیلئے اپنا حصہ ڈالوں گا۔

مزید : صفحہ اول