حنیف عباسی کی طبیعت بگڑگئی،ہسپتال منتقل

حنیف عباسی کی طبیعت بگڑگئی،ہسپتال منتقل

اسلام آباد (سٹاف رپورٹر)ایفی ڈرین کیس میں اڈیالہ جیل میں عمر قید کے مجرم حنیف عباسی کی طبیعت بگڑ گئی جس کے بعد انہیں راولپنڈی انسٹیٹیوٹ آف کارڈیالوجی منتقل کردیا گیا ، تفصیلات کے مطا بق اس حوالے سے بتایا گیا ہے کہ سابق رکن قومی اسمبلی کو دل کی تکلیف کے باعث ہسپتال منتقل کردیا گیا۔جیل ذرائع کے مطابق جیل ہسپتال میں حنیف عباسی کا علاج ممکن نہیں تھا۔

حنیف عباسی

مزید : صفحہ اول