پاک بحریہ کے کموڈور جاوید اقبال کی ریئرایڈمرل کے عہدے پر ترقی

پاک بحریہ کے کموڈور جاوید اقبال کی ریئرایڈمرل کے عہدے پر ترقی

اسلام آباد (سٹاف رپورٹر) پاک بحریہ کے کموڈور جاوید اقبال کی ریئرایڈمرل کے عہدے پر ترقی کر دی گئی، جاوید اقبال کو پیشہ واراتنہ خدمات کے اعتراف میں ستارہ امتیاز سے نوازا گیا ہے،پیر کو ترجمان پاک بحریہ کے مطابق پاک بحریہ کے کموڈور جاوید اقبال کی ریئر ایڈمرل کے عہدے پر ترقی کر دی گئی، جاوید اقبال نے 1990 میں پاک بحریہ کی آپریشنز برانچ میں کمیشن حاصل کیا تھا، ریئر ایڈمرل جاوید اقبال کمانڈ اینڈ سٹاف کے عہدوں پر فائز رہ چکے ہیں، جاوید اقبال نیوی وار کالج، امریکہ کے نیول اسٹاف کالج کے گریجوایٹ ہیں، جاوید اقبال کو ہمیشہ پیشہ وارانہ خدمات کے اعتراف میں ستارہ امتیاز سے نوازا گیا ہے۔

جاوید اقبال تر قی

مزید : صفحہ اول