وزارت پانی و بجلی کا عید کے تینوں دن لوڈ شیڈنگ نہ کرنے کا اعلان

وزارت پانی و بجلی کا عید کے تینوں دن لوڈ شیڈنگ نہ کرنے کا اعلان

لاہور )کامرس رپورٹر(وزارت پانی و بجلی نے حسب روایت عید کے تینوں دن لوڈ شیڈنگ نہ کرنے کا اعلان کیا ہے ۔ دوسری جانب ملک میں جاری حبس کے باعث بجلی کی ڈیمانڈ میں مزید اضافہ ہو گیا ۔ ڈیمانڈ میں اضافہ کی وجہ سے غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ کے دورانیہ میں اضافہ کر دیا گیا ۔دوسری جانب بارشوں کے باعث لیسکو سمیت دیگر ڈسکوز کا ترسیلی نظام شدید متاثر ہوا ۔ بجلی کا شارٹ فال بڑھ جانے کے باعث ملک میں کسی بھی وقت بڑے بریک ڈاؤن کا شدید خطرہ ہے ۔ لوڈ میں اضافہ کے باعث ٹرانسفارمرز جلنے کی شرح میں بھی نمایاں اضافہ ہو گیا ہے ۔ لیسکو سمیت دیگر ڈسکوز کو کوٹہ کے مقابلہ میں بارہ سو لے لیکر چودہ سو میگاواٹ تک این ڈی ٹی سی کے سسٹم سے کم بجلی مل رہی ہے ۔ جس کے باعث لیسکو سمیت دیگر ڈسکوز شہروں میں دس سے بارہ گھنٹے جبکہ دیہی علاقوں میں سولہ گھنٹے سے بھی تجاوز کر گیا ہے ۔ مرمت کے نام پر بھی لوڈ مینجمنٹ کا دورانیہ بڑھا دیا گیا ۔ لیسکو سمیت دیگر ڈسکوز کا ترسیلی نظام بارشوں کے باعث متاثر ہوا گزشتہ روز بعد دوپہر ہونے والی بارش سے لیسکو کے 31 فیڈرز ٹرپ کر گئے ۔ جس سے منسلک علاقے بجلی سے محروم ہو گئے تاہم بارش رکنے کے بعد لیسکو کی جانب سے بحالی کا کام شروع کردیا گیا جو را ت گئے تک مکمل کر لیا گیا ۔

لو ڈشیڈنگ

مزید : صفحہ اول