عمران خان نے اپنے خطاب کے پوائنٹ خود ترتیب دیئے، وزیر اطلاعات

عمران خان نے اپنے خطاب کے پوائنٹ خود ترتیب دیئے، وزیر اطلاعات

اسلام آباد(سٹاف رپورٹر)وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات فواد چوہدری نے کہا ہے کہ عمران خان نے اپنے خطاب کے پوائنٹ خود ترتیب دیئے،عمران خان کا سیاست میں آنے کا مقصد ملک کو کسی مقام پر لے جانا ہے،وفاقی کابینہ نے سیاسی بھرتیاں نہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے،عمران خان چاہتے ہیں معاشی حالت بہتر کرنے میں سمندر پار پاکستانی کلیدی کرداراداکریں،پوری امید ہے کہ معاشی چیلنجز پر قابو پانے میں کامیاب ہوجائیں گے،توانائی مسائل کے حل کیلئے ماہرین سے مشاورت کی جارہی ہے،50نجی ٹی وی تنقید کر سکتے ہیں تو پی ٹی وی کو بھی پورا حق ہے،حکومت سینسر شپ پر یقین نہیں رکھتی۔وہ پیر کو سرکاری ٹی وی ( پی ٹی وی نیوز)کے پروگرام میں اظہارخیال کر رہے تھے ۔

وزیر اطلاعات

مزید : صفحہ اول