برف پگھلنا شروع؟،پاکستان اور بھارت کی فوجیں امن مشقوں میں شامل

برف پگھلنا شروع؟،پاکستان اور بھارت کی فوجیں امن مشقوں میں شامل

ماسکو( مانیٹر نگ ڈیسک)پاکستان اور بھارت کے تعلقات میں جمی برف پگھلنا شروع ہو گئی ہے اور اب دونوں ملکوں کی فوجیں اکٹھی امن مشقوں میں حصہ لے رہی ہیں۔نجی ٹی وی کے مطابق شنگھائی تعاون تنظیم کے تحت امن مشقوں کا آغاز22اگست سے روس میں ہوگا، پاکستان کی جانب سے 80 فوجیوں پرمشتمل دستہ فوجی مشقوں میں شامل ہوگا جبکہ بھارت کی جانب سے تقریباّ 200فوجی امن مشقوں میں حصہ لیں گے، امن مشقوں میں چین کے دستے کی تعداد چھ600 سے زائد ہوگی،امن مشقوں میں 8 رکن ممالک کے3 ہزار فوجی شریک ہونگے،امن مشقوں میں پہلی بارپاکستان اوربھارت کے فوجی دستے شریک ہوں گے۔

برف پگھلنا شروع

مزید : صفحہ اول