وزیراعظم عمران خان کا پہلا خطاب، ٹاک آف دی ٹاؤن بنا رہا

وزیراعظم عمران خان کا پہلا خطاب، ٹاک آف دی ٹاؤن بنا رہا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور( این این آئی)ملک بھر میں عمران خان کا بطور وزیر اعظم قوم سے پہلا خطاب موضوع بحث ہے جبکہ غیر ملکی میڈیا اور مبصرین کی جانب سے بھی اس پر تبصرے جاری ہیں۔ گزشتہ روز سرکاری و نجی دفاتر ، کاروبار ی مراکز اور پبلک مقامات پر وزیر اعظم عمران خان کاقوم سے خطا ب موضوع بحث تھا ۔ اکثریت کا کہنا تھا وزیرا عظم نے اپنے خطاب میں جو باتیں کی ہیں ان پر اعتبار کرنا ، انہیں اپنے وعدوں اور دعوؤں کو سچ کر دکھانے کا پورا موقع ملنا چاہیے ۔ ملک کو درپیش چیلنجز اتنے آسان نہیں کہ یہ پانچ سال میں بالکل ختم ہو جائیں گے لیکن وزیر اعظم عمرا ن کے اقدامات اور ملک کی سمت کا تعین ہونے سے واضح اشارہ مل جائے گا ۔ عمران خان کے بطور وزیر اعظم قوم سے پہلے خطاب کو عالمی میڈ یا میں بھی نمایاں کوریج دی گئی ہے اور اس پر مبصرین اپنے تجزیے پیش کر رہے ہیں۔ غیر ملکی میڈیا او رمبصرین کا کہنا ہے نئی حکومت کے آ نے پرپاکستانیوں کی اکثریت کے چہرے پر عجیب سا اطمینان ہے اور ان کے اندر کی خوشی بھی جھلک رہی ہے ، تاہم دیکھنا یہ ہے عمران خان کس قوت سے ملک کو درپیش سنگین بحرانوں سے نبردآزما ہوتے ہیں۔ ان تبصروں میں یہ بھی کہا گیا ہے عمران خان نے پاکستان کی بڑی طا قتور سیاسی جماعت کو شکست دی ہے لیکن اب عوام کی جانب سے انہیں کس طرح مدد و حمایت دی جاتی ہے اس پر نظر رکھنے اور غور کرنے کی ضرورت ہے۔
ٹاک آف ٹاؤن

مزید :

صفحہ آخر -