شاہ محمود سے نیپالی ہم منصب کا ٹیلی فون رابطہ، عہدہ سنبھالنے پر مبارکباد

شاہ محمود سے نیپالی ہم منصب کا ٹیلی فون رابطہ، عہدہ سنبھالنے پر مبارکباد

اسلام آباد(آن لائن) وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کو نیپال کے وزیر خارجہ پر دیپ کمار نے ٹیلی فون کیا اور ان کو وزیر خارجہ کا عہدہ سنبھالنے پر مبارکباد دی پ ردیپ کمار نے کہا کہ نیپال پاکستان میں سیاحت کے شعبے میں ترقی کا خواہاں ہے تفصیلات کے مطابق نیپال کے وزیر خارجہ پردیب کمار نے شاہ محمود قریشی کو ٹیلی فون کیا اور ان کو وزیر خارجہ کا عہدہ سنبھالنے پر مبارکباد پیش کی پر دیپ کمار نے کہا کہ نیپال پاکستان میں سیاحت کے شعبے میں ترقی کا خواہاں ہے شاہ محمود قریشی نے معاشی تعلقات مزید مضبوط بنانے کی خواہش کا اظہار کیا اور کہا کہ امید ہے کہ سارک متحرک علاقائی تنظیم کے طور پر ابھرے گی

شاہ محمود

مزید : صفحہ آخر