پنجاب میں 7 افسروں کے تقرر و تبادلے کے احکامات جاری

پنجاب میں 7 افسروں کے تقرر و تبادلے کے احکامات جاری

لاہور ( نیوز رپورٹر ) پنجاب حکومت نے سات افسران کے تقرر و تبادلے کے احکامات جاری کئے ہیں اور ایک افسر کی بیرون ملک جانے کے لئے چھٹی کی درخواست کی منظوری دی ہے۔ میجر جنرل ( ر ) ڈاکٹر اظہر محمود کیانی ایگزیکٹو ڈائریکٹر راولپنڈی انسٹیٹیوٹ آف کارڈیالوجی کی بیرون ملک جانے کے لئے 23 اگست سے 5 ستمبر تک 14 روز کی رْخصت کی منظوری دے دی ہے۔ ڈاکٹر محمد سہیل میڈیکل سپرنٹنڈنٹ راولپنڈی انسٹیٹیوٹ آف کارڈیالوجی راولپنڈی کو میجر جنرل ( ر ) ڈاکٹر اظہر محمود کیانی کی رْخصت کے دوران ایگزیکٹیو ڈائریکٹر راولپنڈی انسٹیٹیوٹ آف کارڈیالوجی راولپنڈی کا اضافی چارج دیا گیا ہے۔ ندیم سرور ایڈیشنل ڈائریکٹر جنرل اینٹی کرپشن پنجاب لاہور کو او ایس ڈی کر کے ایس اینڈ جی اے ڈی رپورٹ کرنے کا کہا گیا ہے۔ نعیم اقبال سید ایڈیشنل کمشنر کوآرڈ ینیشن سرگودھا کو او ایس ڈی کر کے ایس اینڈ جی اے ڈی رپورٹ کرنے کا کہا گیا ہے۔ اکرام اللہ خان نیازی ایڈیشنل سیکرٹری ریگولیشن ونگ ایس اینڈ جی اے ڈی کو ٹرانسفر کر کے ایڈیشنل کمشنر کوآرڈینیشن سرگودھا تعینات کیا گیا ہے۔ تقرری کے منتظر امتیاز احمد کو ایڈیشنل سیکرٹری ریگولیشن ونگ ایس اینڈ جی اے ڈی تعینات کیا گیا ہے۔ عثمان غنی ڈائریکٹر مانیٹرنگ اینڈ آپریشن پی ایچ اے لاہور کو ٹرانسفر کر کے ڈائریکٹر ایڈمن پی ایچ اے لاہور تعینات کیا گیا ہے اور مسز نورش عمران ڈائریکٹر ایڈمن پی ایچ اے لاہور کو ٹرانسفر کر کے ڈائریکٹر مانیٹرنگ اینڈ آپریشن پی ایچ اے لاہور تعینات کیا گیا ہے۔

تقررو تبادلے

مزید : صفحہ آخر