مقبوضہ کشمیر ، بھارتی فوجیوں کے ہاتھوں مزید2نوجوان شہید
سرینگر(این این آئی)مقبوضہ کشمیرمیں بھارتی فوجیوں نے اپنی ریاستی دہشت گردی کی تازہ کارروائی کے دوران ضلع بارہمولہ میں دو اور نوجوانوں کو شہید کردیا ۔کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق فوجیوں نے ان نوجوانوں کو ضلع میں اوڑی کے علاقے کستوری نار میں تلاشی اور محاصرے کی ایک کارروائی کے دوران شہید کیا ۔ بھارتی فوج کے ترجمان نے سرینگر میں کہا ہے کہ تلاشی کی کارروائی کے دوران ایک نوجوان کی لاش برآمد ہو ئی ہے جبکہ فوجی کارروائی علاقے میں جاری ہے ۔ ادھر ضلع کپواڑہ میں گلاب پوسٹ میں ایک بارودی سرنگ کے دھماکے میں بھارتی فوج کی 57راشٹریہ رائفلز کا ایک اہلکار دلبیر سنگھ ہلاک ہو گیا ۔دریں اثناء بھارتی پولیس نے گھروں پر چھاپے کے دوران گاندربل اور کپواڑہ سے عرفان احمد میر ، عاشق ، بابا ، ارشاد احمد اور فیروز احمد کو گرفتار کرلیا ۔
مقبوضہ کشمیر
چناری (آن لائن)بھارتی فوج کی آزاد کشمیر کے ضلع ہٹیاں بالا سے ملحقہ لائن آف کنٹرول کے نزدیک وادی لیپہ سیکٹر کی سول آبادی پر چھ گھنٹے سے زائد چھوٹے بڑے ہتھیاروں سے فائرنگ و گولہ باری ایک خاتون سمیت تین افراد زخمی متعدد رہائشی مکانات جزوی طور پر تباہ علاقہ میں شدید خوف وہراس حفاظتی نقطہ نظر کے تحت تعلیمی ادارے،سرکاری دفاتر اور مقامی بازار بند رہے پاک فوج کی موثر جوابی کارروائی کے بعد بھارتی گنیں خاموش ہو گئیں ۔تفصیلات کے مطابق بھارتی فوج نے پیر کے روز صبح نو بجے سے ساڑھے تین بجے تک لائن آف کنٹرول لیپاء کے سرحدی دیہاتوں منڈا کلی،نو کوٹ،کیسر کوٹ،چننیاں،منڈل اور گھی کوٹ پر چھوٹے بڑے ہتھیاروں سے فائرنگ اور گولہ باری کی بھارتی گولہ باری سے ایک خاتون رحمت جان زوجہ عبدالعزیز ساکنہ گھی کوٹ،صغیر احمد ولد محمد اسمائیل ساکنہ منڈا کلی اور محمد عمار ولد محمد نذیر ملک ساکنہ کیسر کوٹ زخمی ہو گئے جنہیں ایم ڈی ایس لیپاء میں داخل کروا دیا گیا ہے بھارتی گولہ باری سے سول آبادی میں متعدد رہائشی مکانات کے جزوی طور پرتباہ ہونے کی بھی اطلاعات موصول ہو ئی ہیں ۔
کنٹرول لائن