کراچی، کورنگی انڈسٹریل ایریا میں پولیس مقابلہ،2 ڈاکو ہلاک

کراچی، کورنگی انڈسٹریل ایریا میں پولیس مقابلہ،2 ڈاکو ہلاک

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


کراچی (این این آئی)کورنگی انڈسٹریل ایریا میں پولیس مقابلہ ہوا ہے۔ جس کے نتیجے میں دو ڈاکو ہلاک جبکہ ایک پولیس اہلکار شدید زخمی ہو گیا ہے۔تفصیلات کے مطابق کراچی کے علاقے کورنگی انڈسٹریل ایریا میں پولیس مقابلے میں دو ڈاکو ہلاک جبکہ ایک پولیس اہلکار شدید زخمی ہو گیا ہے۔ پولیس کے مطابق مقابلے میں پولیس کانسٹیبل ارشد کو تین گولیاں لگی ہیں۔دوسری جانب کراچی کے علاقے سرجانی ٹاؤن میں نوجوان کو قتل کرنے والے ملزم نے گرفتاری دے دی ہے۔ ملزم نے فائرنگ کرکے سہیل نامی شخص کو قتل کیا تھا۔

مزید :

صفحہ آخر -