صدر مملکت ممنون حسین نے گورنر خیبرپختونخواکا استعفیٰ منظور کرلیا

صدر مملکت ممنون حسین نے گورنر خیبرپختونخواکا استعفیٰ منظور کرلیا

اسلام آباد (آئی این پی)صدر مملکت ممنون حسین نے گورنر خیبرپختونخواکا استعفیٰ منظور کرلیا، اقبال ظفر جھگڑا کے استعفے کے بعد اسپیکر کے پی مشتاق غنی قائمقام گورنر ہوں گے۔ پیر کو گورنر خیبرپختونخوا اقبال ظفر جھگڑا جو گورنر کے پی تعینات تھے ان کا استعفیٰ صدر مملکت ممنون حسین نے منظور کرلیا، اقبال ظفر جھگڑا کے استعفے کے بعد قائمقام گورنر اسپیکر کے پی مشتاق غنی ہوں گے۔ واضح رہے کہ پاکستان تحریک انصاف کی جانب سے شاہ فرمان کا نام کے پی گورنر کیلئے نامزد کیا گیا ہے

استعفیٰ منظور

مزید : صفحہ آخر