اسد قیصر نے قومی اسمبلی سیکرٹریٹ کے 16 کروڑ کے اخراجات کی تفصیلات طلب کرلیں

اسد قیصر نے قومی اسمبلی سیکرٹریٹ کے 16 کروڑ کے اخراجات کی تفصیلات طلب کرلیں

اسلام آباد (صباح نیوز)سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے قومی اسمبلی سیکرٹریٹ کے 16کروڑ روپے کے اخراجات کی تفصیلات طلب کرلیں۔گزشتہ روز اعلیٰ افسران کے ہمراہ قومی اسمبلی سیکرٹریٹ کے مختلف دفاترکا دورہ کیا۔سپیکرنے قو می اسمبلی کے افسران کووزیر اعظم کے کفایت شعاری کے ویژن پر عمل درآمدکرنے اور سیکرٹریٹ کے اخراجات کو کم کرنے کی ہدایات دی ہیں ۔ سپیکر نے قو می اسمبلی سیکرٹریٹ کے بجٹ اور اخراجات کی تفصیلات طلب کر لیں ہیں۔ سپیکر قومی اسمبلی نے واضح کیاہے کہ ٹیکس دہندہ گان کے پیسے کو اپنا پیسہ سمجھاجائے اورتمام غیر ضروری اخراجات سے اجتناب کیا جائے۔ سپیکر کا قومی اسمبلی کی لائبریری اورشعبہ تحقیق کا دورہ ،افسران کو اراکین قومی اسمبلی کو قانون سازی کے ہر ممکن معاونت فراہم کرنے کی ہدایات بھی دی ہیں۔اسد قیصر نے کہا کہ لائبریری اور شعبہ تحقیق کسی بھی ملک کی پارلیمان میں اراکین پارلیمنٹ کو قانون سازی میں معاونت فراہم کرنے کے لیے کلیدی اہمیت کے حامل ہوتے ہیں۔قومی اسمبلی کی لائبریری کو اپ گریڈ کرنے کے لیے ضروری اقدمات اُٹھائے جائیں گے ۔بیان کے مطابق سپیکر نے قومی اسمبلی میں موجودوفاقی وزراء کے چیمبرزکا دورہ کیااور سہولیات کا جائزہ لیا جب کہ قومی اسمبلی کے اعلیٰ افسران نے سپیکر کو قومی اسمبلی کے مختلف شعبوں کے کام کے حوالے سے بریفنگ دی ۔

اسد قیصر

مزید : صفحہ آخر