سانحہ سیہون کا سہولت کار کراچی سے گرفتار، بم اور اسلحہ برآمد

سانحہ سیہون کا سہولت کار کراچی سے گرفتار، بم اور اسلحہ برآمد

کراچی (آئی این پی )سانحہ سیہون کے سہولت کار کو کراچی سے گرفتار کرلیا گیا۔نجی ٹی وی کے مطابق سانحہ سیہون کے سہولت کار کو کراچی کے علاقے بلدیہ ٹان سے گرفتار کرلیا گیا ملزم نے 4 افراد کے قتل کا بھی اعتراف کرلیا۔ملزم نے بتایا کہ کالعدم تنظیم کے کمانڈر نے سانحے سے 2 روز قبل 3 ساتھیوں کو میرے گھر ٹھہرایا تھا، ٹی وی پر فوٹیج دیکھنے پر معلوم ہوا کہ تینوں دہشت گرد تھے۔پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم کو فون کال سے ٹریس کیا گیا، قبضے سے بم اور دیگر اسلحہ بھی برآمد کرلیا گیا ہے اور مزید تفتیش کے لیے اسے نامعلوم مقام پر منتقل کردیا گیا ہے۔واضح رہے کہ درگاہ لعل شہباز قلندر میں ہونے والے خودکش حملے کے نتیجے میں 88 افراد شہید جب کہ 200 سے زائد زخمی ہوگئے تھے۔

سانحہ سیہون

مزید : صفحہ آخر