امریکہ نے خطے میں بھارت کو اپنا اتحاد ی منتخب کرلیا ، حنا ربانی کھر

امریکہ نے خطے میں بھارت کو اپنا اتحاد ی منتخب کرلیا ، حنا ربانی کھر

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


اسلام آباد ( مانیٹر نگ ڈیسک)سابق وزیر خارجہ حنا ربانی کھر نے کہاہے کہ امریکہ نے خطے میں اپنے اتحاد ی کو منتخب کرلیاہے اور وہ بھارت ہے۔جیونیوز کے پروگرام ’’‘آج شاہ زیب خانزادہ کے ساتھ‘ ‘ میں گفتگو کرتے ہوئے حنا ربانی کھر نے کہاہے کہ افغانستان کے ساتھ بہتر تعلقات ہونا پاکستان کی ضرورت ہے۔ کئی ایسی چیزیں ہیں جو بطور اپوزیشن لیڈر اچھی لگتی ہیں۔ ہم نے اپنے دور حکومت میں نیٹو سپلائی بند کی تھی کیونکہ انہوں نے ہمارے 24جوانوں کو شہید کیا تھا۔ امریکہ نے خطے میں اپنا اتحاد ی منتخب کرلیاہے اور وہ بھارت ہے۔ ہم اگر پاکستان میں یہ سمجھیں کہ ہم 80کی دہائی میں بیٹھے ہیں تو یہ غلط ہوگا۔ پاکستان کو دنیا کے ممالک کے ساتھ تعلقات بہتررکھنا چاہئے لیکن یہ فیصلہ کرلینا چاہئے کہ کس کے ساتھ تعلقات بہترین رکھنے ہیں۔
حنا ربانی کھر

مزید :

صفحہ آخر -