بلوچستان سے سینیٹ کی خالی نشست پر انتخابات کا شیڈول جاری
اسلام آباد( آئی این پی ) الیکشن کمیشن نے بلوچستان سے سینیٹ کی خالی نشست پر انتخابات کا شیڈول جاری کر دیا جس کے مطابق کاغذات نامزدگی جمع کرانے کی آخری تاریخ 29اگست ہے ،پولنگ 12ستمبر کو بلوچستان اسمبلی میں ہو گی۔تفصیلات کے مطابق الیکشن کمیشن نے سینیٹ سے مستعفی ہونے والے رکن نعمت اللہ زہری کی خالینشست پر ضمنی انتخابات کا شیڈول جاری کر دیا ہے ،انتخابات کے لئے کاغذات نامزدگی جمع کرانے کی آخری تاریخ 29اگست ہے ، 29اگست کو ہی امیدواروں کی فہرست جاری کی جائے گی ، کاغذات کی جانچ پڑتال یکم ستمبر تک کی جائے گی ،کاغذات نامزدگی منظور یا مسترد ہونے کے خلاف اپیلیں 3ستمبر تک کی جاسکیں گی ،امیدواروں کی نظر ثانی شدہ فہر ست 6ستمبر کو جاری کی جائے گی ، کاغذات نامزدگی 7ستمبر تک واپس لیئے جا سکتے ہیں جبکہ پولنگ 12ستمبر کو بلوچستان اسمبلی میں ہو گی ۔
بلوچستان