شہری تشدد کیس ، پی ٹی آئی ایم پی اے عمران شاہ نے جواب جمع کرا دیا
اسلام آباد (آن لائن ) شہری تشدد کیس میں پی ٹی آئی ایم پی اے عمران شاہ نے جواب جمع کرا دیا ، عمران علی شاہ نے اپنے کیے پر ندامت کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ شہری داؤود پارکنگ میں کھڑی گاڑی کو بار بار ٹکر مار رہا تھا میں نے پارکنگ میں کھڑی گاڑی کے ڈرائیور کی جان بچانے کی کوشش کی جس پر داؤد نے غلیظ زبان استعمال کی جو ناقابل برداشت تھی، پیر کے روز جمع کرائے گئے جواب میں کہا گیا ہے کہ شہری داؤود کو اپنے دفاع میں تشدد کا نشانہ بنایا ، خدشہ تھا وہ مجھے نقصان نہ پہنچا دے، داؤود چوہان سے معافی مانگنا اخلاقی ذمہ داری سمجھا ، انہوں نے معذرت قبول کرتے ہوئے معاملہ رفع دفع کر دیا، جواب میں کہا گیا ہے کہ واقعہ کی ویڈیو میں سارا فوکس مجھ پر ہی تھا، ویڈیو میں داؤود چوہان کا ردعمل نہ فلمایا گیا نہ ہی دکھایا گیا، واقعہ پر میرا ردعمل غیر ارادی اور بدنیتی پر مبنی نہیں تھا، فریقین میں صلح صفائی کے بعد چودہ اگست کو معاملہ ختم ہوْچکا، عمران شاہ نے اپنے جواب میں عدالت سے استدعا کی ہے کہ عدالت معافی قبول کرتے ہوئے کیس سے باعزت بری کرے۔
ایم پی اے عمران شاہ