ترقیاتی فنڈ کی مد میں 30ارب روپے جاری

ترقیاتی فنڈ کی مد میں 30ارب روپے جاری

اسلام آباد (آ ئی این پی) منصوبہ بندی کمیشن نے رواں مالی سال کے سالانہ ترقیاتی فنڈ کی تفصیلات جاری کردیں، کمیشن کے مطابق 18 اگست تک 30 ارب 30 کروڑ جاری کیے جا چکے ہیں۔تفصیلات کے مطابق رواں مالی سال کے سالانہ ترقیاتی فنڈ کی تفصیلات جاری کردی گئیں۔منصوبہ بندی کمیشن کا کہنا ہے کہ پروگرام کے تحت 18 اگست تک 30 ارب 30 کروڑ جاری کیے جاچکے ہیں۔کمیشن کے مطابق اٹامک انرجی کمیشن کو 4 ارب 67 کروڑ روپے جاری ہوئے، ریلوے کو 3 ارب 37 کروڑ روپے جاری ہوئے جبکہ ہائر ایجوکیشن کو 4 ارب 63 کروڑ روپے جاری ہوئے۔پلاننگ کمیشن کا کہنا ہے کہ صحت کے شعبہ کے لیے 54 کروڑ روپے، دفاعی پیداوار کے لیے 38 کروڑ روپے، آزاد کشمیر کے لیے 4 ارب 74 کروڑ جبکہ گلگت بلتستان کے لیے 7 ارب روپے جاری کیے گئے۔

ترقیاتی

مزید : صفحہ آخر